Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wb4wp-wordpress-plugin-bluehost-production domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home3/maulanah/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wb4wp-wordpress-plugin-bluehost-production domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home3/maulanah/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Syed Molana Hashmat Sherazi The Benefit - Syed Molana Hashmat Sherazi
Deprecated: Use of "self" in callables is deprecated in /home3/maulanah/public_html/wp-content/plugins/nicepage/includes/class-nicepage.php on line 487

The Benefit

The Benefit: The Apparent Imām and the Hidden Imām Are Equal in Their Benefit

When it is proven from these arguments that the essential goal of the prophet or Imām is not execution of legal rulings, establishing boundary penalties, persevering the system, and protecting the banner of Islām and so on. Rather, these matters are accidental goals and in accordance and that the essential goal for him is the creation of the universe and the subsistence of earth and what is within it. It is proven from the rule of the noblest possibility that the Imām is the seed and egg of the tree of the universe. He is the lord of the type, or rather the lord of the types, who is the intermediary in the effusion of his type or rather all types. Thus, these benefits do not require that the Imām be present in corporeal form and the creation may see him. This is because the benefits mentioned above are not corporeal in appearance. Rather, they are a result of the rational rank, and the corporeal appearance is an accident of this rank. Therefore, whether the Imām is apparent or hidden he is equal in these benefits he gives. Rather, by developing from this we can say that the Infallible Imāms who were apparent, even they were hidden in this rank. For this reason, in the verse

…يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ… ‎﴿البقرة: ٣﴾‏

“… they believe in the unseen…” [2:3]

They are part of the realization of the word “unseen.”[1] No one recognized them except God and his Messenger (ṣ). Therefore, the master of the universe said to The Commander of The Faithful, peace be upon him, “O ʿAlī! No one recognized God except me and you, and no one recognized me except God and you. Moreover, no one recognized you except God and me.”[2] This proves that the Imām is always hidden in the rank of Imamate[3] and that their recognition is not possible for everyone. Except for those people whose hearts God had tested[4] like Salmān and Abū Dharr.[5] This is why they did not accept allegiance to others[6] and gave their lives. This is even though the true recognition of them (i.e., the Imāms) as it should be, can only be attained by God and his Messenger (ṣ).

Now, when they are the spirit of the cosmos then there is no necessity in them being apparent and that people see them. This is because the spirit does not need to be seen. Rather, it is not possible just as the human spirit cannot be seen despite it being a partial spirit. Similarly, why would the spirit of the greater man come into sight despite it being the cosmic soul? The Imām’s benefit in the world is like that of the spirit in the body. Just as the human spirit is hidden from sight, the spirit of the universe is also hidden from sight. It is a principle that the thing that is loftier and nobler in the existents is hidden from the apparent vision. For example, the necessary being who is the loftiest, noblest, most complete, and most perfect of the existing things in the aspect of the intensity of His appearance is hidden and from the other existents the angels are superior and hidden. From the divine names, the greatest name is the noblest which is also hidden. From the nights of the year, the nighty of destiny (laylat al-qadr) is the most superior and noblest and is also hidden. The rational soul in the human body is the noblest and is also hidden. Just like this, in the human type the Imām is the noblest of the type and will also be hidden in the rank of Imamate although his manifestation in the rank of humanity is possible. However, this does not negate the manifestation of the rank of Imamate, so ponder on this manner.

Supplement (tatimmah): Some of the benefits of the hidden Imām

The noble existence of the Imām is the cause of the descent of mercy and the removal of punishment from people.[7] Thus, God almighty states in the noble Qurʾān:

…وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْأَرْضُ…‎ ﴿البقرة: ٢٥١﴾

… and if it were not for Allāh checking some people by others, the earth would be corrupted… [2:251]

Moreover, God almighty also says:

…وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا… ‎﴿الحج: ٤٠﴾‏

… and if Allāh would not keep people in check with each other, the monasteries, churches, synagogues, and mosques would be destroyed in which Allāh’s name is mentioned abundantly… [22:40]

Moreover, he says:

وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ… ‎﴿الأنفال: ٣٣﴾‏

And Allāh would not punish them while you are among them… [8:33]

These verses prove that the existence of the prophet and Imām, whether he be apparent or hidden, is a reason for the removal of divine punishment from people. It is also proven that the existence of the Imām is the reason for the establishing of the earth and the non-existence of the Imām is the reason for the corruption and destruction of the earth. The scholar Mullā Muḥammad Bāqir al-Majlisī, may Allāh elevate his rank, states in the benefits of the occultation that effusions and blessings of the Imām come to the creation. If there is a common suspicion that arises in any of them, the Imām, peace be upon him, guides him in such a way that people do not recognize him. Moreover, in most cases, the Imām being hidden is a matter of benevolence for a group of people because God almighty knows that if the Imām is apparent then those people would not believe. Rather, most of the creation is like this because the Imām must bear intense responsibilities such as jihad and so on and most of the authorities and arrogant people are such that they believe in the Imām in his occultation and hope for the reappearance of the Imām. However, when the Imām reappears and makes the noble and lowly, the kind and the beggar as equals, they would not be able to tolerate it and would become disbelievers. Thus, The Commander of the Faithful ʿAlī, peace be upon him, making Ṭalḥa and Zubayr equals with a freed slave in bestowal lead to them being deviated. It is enough for the Imām being a benevolence in the condition of occultation that the belief in his presence and Imamate lead to obtaining unlimited rewards.[8] Furthermore, Sayyid Murtaḍā (d. 1044 CE), may God be pleased with him, writes in the book al-Shāfī as well as the treatise on occultation that benefit derived from the existence of a hidden Imām is that when people constantly anticipate his advent, this matter also causes them to stay away from sinful acts.[9] Thus, the Imām not being present and the Imām being hidden has a major difference. Secondly, God has brought benevolence into realization and the enemies of the Imām are the hindrances from benefitting from it. Thus, the Messenger, peace and blessings be upon him and his progeny, was in Mecca and the disbelievers of Quraysh were hindrances in the people benefitting from him (ṣ). Especially in the few years when Prophet (ṣ) was hidden with the children of Hāshim in the valley (shiʿb) of Abū Ṭālib.[10] The disbelievers of Qurays were a hindrance in the people coming to meet the Prophet (ṣ) and the Prophet (ṣ) was hidden in a cave in those days. This was until he came to reside in Medina. Despite all of this, this matter was not contrary to divine benevolence of the existence of the Prophet (ṣ). The writer of these pages says that arguments for the existence of the Imām being necessary derived from the principles of the philosophers and mystics and present in the incapable mind are this much that if they are written in detail, a voluminous book would be prepared.[11] However, since bringing them forward is from the showcasing of secrets which is forbidden, so I am excused from writing them because the master of the universe, peace and blessings be upon him and his progeny, said to the center of the circle of knowledge:

يا علي الأسرار صونوها عن الأغيار

O ʿAlī! Guard secrets from strangers![12]

Thus, this short exposition was deemed sufficient. The viewers are requested to correct any slips or errors. Me being an insignificant person am not capable of great explanation. I am erroneous from head to toe, or rather I am essentially erroneous, and purely a person who has no merit or aptitude. And All praise is to Allāh, lord of the worlds.

The discourse ends here.


[1] The Qāʾim (as) has been mentioned as the unseen as well as the other Imāms. See: al-Burhān fī Tafsīr al-Qurʾān, vol. 1, p. 124, 130 & vol. 3, p. 21.

[2] The report is found with a variation in wording. Some examples include:

ما عرفك يا علي حق معرفتك إلا الله وأنا

يا علي ما عرف الله إلا أنا وأنت، ولا عرفني إلا الله وأنت، ولا عرفك إلا الله وأنا

قَالَ اَلنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ: يَا عَلِيُّ مَا عَرَفَ اَللَّهَ حَقَّ مَعْرِفَتِهِ غَيْرِي وَغَيْرُكَ وَمَا عَرَفَكَ حَقَّ مَعْرِفَتِكَ غَيْرُ اَللَّهِ وَغَيْرِي.

يَا عَلِيُّ لاَ يَعْرِفُ اﷲَ تَعَالىٰ اِلاَّ اَنَا وَاَنْتَ وَلاَ يَعْرِفُنِيْ اِلاَّ اﷲَ وَاَنْتَ وَلاَ یَعْرِفُكَ اِلاَّ اﷲُ وَاَنَا

Found in sources such as Mawsūʿat ʿAlī b. Abī Ṭālib, p. 49, 50 & 185, Madīnat al-Maʿājiz, vol. 2, p. 439, Mustadrak Safīnat al-Biḥār, vol. 7, p. 189, Manāqib Āl Abī Ṭālib, vol. 3, p. 60. Althougn the report contains no chain; various other reports support the general meaning and so we may accept the content of this report as valid.

[3] There is a report that states that Imām ʿAlī (as) helped the other prophets by being hidden and helped The Messenger of Allāh (ṣ) by being apparent. This is found in Mawsūʿat al-Imām al-Khumaynī, vol. 2, p. 112, 130, & 200 as well as Misbāḥ al-Hidāyah ila al-Khilāfah wa al-Wilāyah, p. 77 & 84. However, scholars such as al-Muḥsinī have declared it fabricated. See: Ufuq-i-Aʿlā, vol. 1, p. 124. Some have even used the verse:

…وَلِيَعْلَمَ اللَّـهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ… ﴿الحديد: ٢٥﴾‏

“… so that Allāh may make apparent the one who assists him and his messengers in secret…” [57:25] as evidence of this matter.

[4] There are many reports that discuss people’s hearts being tested by God for faith (امتحن الله قلبه للإيمان). See: Biḥār al-Anwār, vol. 2, pp. 189 – 191.

[5] These were two great companions of the Prophet (ṣ) and Imām ʿAlī (as) and there are many virtues narrated about them. One may refer to the beginning of Rijāl al-Kashshī or even al-Khūʿī’s Muʿjam for details of their merits and virtues narrated by the Imāms.

[6] Salmān is quoted in Sunnī sources as opposing the oath of allegiance to the first caliph in his own words:

٣٧٠٩٤ – هُشَيْمٌ , عَنِ الْعَوَّامِ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ , قَالَ: لَمَّا بُويِعَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ: «أَخْطَأْتُمْ وَأَصَبْتُمْ , أَمَّا لَوْ جَعَلْتُمُوهَا فِي أَهْلِ بَيْتِ نَبِيِّكُمْ لَأَكَلْتُمُوهَا رَغَدًا»

When Abū Bakr was made caliph, Salmān said, “you have made a mistaken and are correct. Know that if you have put it (i.e., the caliphate) in the household of your Prophet (ṣ), you would have eaten in abundance. al-Muṣannaf by Ibn Abī Shaybah, no. 37094.

Moreover, the senior companion Abū Dharr is known to have opposed the third caliph the ruler of Syria and was humiliated and exiled to al-Rabadha for his constant protests. This is very famous in history and a prediction of the Prophet (ṣ) that he would die alone and be resurrected alone.

[7] God has mentioned that he will not punish the people in this life so long as the Prophet (ṣ) is amongst them, or they keep seeking forgiveness. See Q 8:33. In another verse, he says that he will do nothing with punishing humans if they remain grateful and believe. See: 4:147. With the presence of the divine authority in every era, this would equally apply for the later Imāms. The Sunnī scholars believe that Imām al-Mahdī (as) would come at the end of times and it yet to be born. However, many Sunnī scholars have accepted that Imām al-ʿAskarī (as) had a son who was the Mahdī. See, for example: al-Shajarah al-Mubārakah fī Ansāb al-Ṭālibīyyah, pp. 78 – 79, al-Bustān al-Jāmiʿ, p. 190, Tārīkh al-Fāriqí, p. 26, al-Bidāyah wa al-Nihāyah, vol. 14, pp. 154 – 155, Murūj al-Dhahab, vol. 4, p. 160, al-Kāmil fī al-Tārīkh, vol. 6, pp. 249 – 250, al-Yawāqīt wa al-Jawāhir, vol. 1, p. 562 & vol. 2, p. 127, Tadhkirat al-Khawāṣ, p. 363, Kifāyat al-Ṭālib, p. 458, Wafīyāt al-Aʿyān, vol. 2, p. 94, al-Aṣīlī fi Ansāb al-Ṭālibīn, p. 161, Majmaʿ al-Ādāb fī Mu’jam al-Alqāb, vol. 3, p. 330, Tārīkh Abī al-Fidāʾ, p. 45, al-ʿIbar fī Khabr Man Ghabar, vol. 1, p. 381, Tārīkh al-Islām wa Wafīyāt al-Mashāhīr wa al-Aʿlām vol. 19, p. 113, Siyar Aʿlām al-Nubalāʾ, vol. 13, pp. 119 – 120, Tārīkh Ibn al-Wardī, vol. 1, p. 232, al-Wāfī bi al-Wafīyāt, vol. 2, p. 249, Mirāt al-Jinān wa ʿIbrat al-Yaqẓān, vol. 2, p. 81, Mushāraḥat al-Anwār fī Āl al-Bayt al-Aṭhār, p. 25, Tārīkh Ibn Khaldūn, vol. 4, p. 148, Rawḍat al-Manāẓir fī ʿilm al-Awāʾil wa al-Awākhir, pp. 78 – 79, Shawāhid al-Nubūwwah, pp. 258 – 259, Faṣl al-Khiṭān bi waṣl al-Aḥbāb, p. 443, Qalāʾid al-Marjān, p. 164, Nihāyat al-Arab, p. 124, Lisān al-Mīzān, vol. 2, p. 460, al-Fuṣūl al-Muhimmah, p. 282, Ṣiḥāḥ al-Akhbār fī Nasab al-Sādah al-Fāṭimīyyah al-Akhyār, pp. 49 – 54, al-Aʾimmah al-Ithnā ʿAshar, p. 117, al-Ṣawāʿiq al-Muḥarriqah, p. 207, al-Nūr al-Sāfir ʿan Akhbār al-Qarn al-ʿĀshir, pp. 479 – 481, Tuḥfat al-Ṭālib, p. 54, Fatāwa Shams al-Dīn (manuscript), f. 7, Akhbār al-Duwal wa Āthār al-Uwal, vol. 1, pp. 353 – 354, Shadarāt al-Dhahab, vol. 3, p. 265, Mukhtaṣar Tuḥfat al-Azhār, p. 775, al-Ṭabaqāt al-Kubrā, vol. 2, pp. 249 – 250, Samṭ al-Nujūm, vol. 5, p. 150, al-Itḥāf bi ḥubb al-Ashrāf, p. 369 – 372, Jālīyat al-Kadir, p. 21, al-Ghurar fī Sharḥ al-Manẓūmat al-Badarīyyah, p. 112, Lawāmiʿ al-Anwār al-Bahīyyah, vol. 2, pp. 71 – 72, Sabāʾik al-Dhahab, p. 346, Yanābīʿ al-Mawaddah, p. 511, al-Rawḍah al-Nadīyyah, vol. 2, pp. 150 – 151, Muʿjam al-Buldān, vol. 4, p. 123, al-Durar al-Bahīyyah, p. 73, al-Aʿlām, vol. 6, p. 80, Tadhkirat al-Hāshimī, p. 185, al-Uṣūl fī Dharīʿat al-Biḍʿat al-Batūl, pp. 98 – 99, al-Jawhar al-Shaffāf, vol. 1, pp. 160 – 161, Silsilat al-Uṣūl fī Shajarat Abnāʾ al-Rasūl, p. 144, Fatāwa Manbaʿ al-ʿulūm, vol. 3, pp. 141 – 142 etc. where the birth of the 12th Imām has been recorded by Sunnī scholars. Even the Sunnī mystic Ibn ʿArabī accepts that Imām al-Mahdī will be a divinely appointed caliph and the perfect man, just as the Prophet (ṣ) and Imām ʿAlī (as) had been before him.

For details of the deputies of the present Imām and other matters, especially his minor and major occultation and the signs of his reappearance, refer to works such as al-Ghaybah by al-Ṭūsī, al-Ghaybah by al-Nuʿmānī, Kamāl al-Dīn by al-Ṣadūq, the occultation chapter from the first volume of al-Kāfī as well as later and contemporary works by other authors who draw mostly from these primary sources. Moreover, objecting to his long life is not valid because we have many examples of people from ancient times who have lived long lives and even many other organisms live for hundreds or even thousands of years. The perfect man’s soul may be in full control of the body and thus he may choose when the soul exists or does not exit it. We even have the example of Noah in the Qurʾān who preached in his people for 950 years (see Q 29:14) and some Sunnī authors say that Noah lived a total of over two thousand years out of which 950 years were spent in preaching to his nation. One may refer to Sunnī commentaries on this verse for further research. However, this proves that such an age is not impossible and has a precedent, although we already know that it is not rationally impossible. The book Kamāl al-Dīn by al-Ṣadūq has an entire discussion in the beginning, citing examples of people who lived for hundreds or thousands of years to prove that the age of the Imām is not unusual. Jesus is also believed by Muslims to be alive since two thousand years, and many Muslims accept that the Prophet Ilyās and even the mystic Khadir, peace be upon them both, have been alive for a few thousand years. So, this is not a view strange to Islām or even other world religions since Christianity equally believes in Jesus being alive and returning as well as the wandering Jew being alive for two millennia.

[8] Ḥayāt al-Qulūb (old print), vol. 5, p. 25:

از اينجا معلوم مى شود كه امام غايب فيوض و بركاتش به خلق مى رسد، و اگر شبه عامى در ميان خلق بهم رسد ايشان را هدايت مى نمايد به نحوى كه او را نشناسند، و بسا باشد كه غيبت او براى جمعى لطف باشد كه حق تعالى داند كه اگر آن حضرت حاضر شود ايمان نخواهند آورد، بلكه اكثر خلق چنينند زيا كه در حضور آن حضرت تكاليف شديدتر خواهد بود در جهاد با اعداى دين و غير آن، و بسا باشد كه ديده هاى كور و دلهاى اخفش ايشان تاب انوار و اسرار آن حضرت را نياورد چنانچه شب پره از نور آفتاب منتفع نمى گردد، و بسيارى از سلاطين و متكبران هستند كه در غيبت امام ايمان دارند و آرزوى حضور او مى نمايند و با حضور آن حضرت كه شريف و وضيع و پادشاه و گدا را با هم برابر گرداند بسا باشد كه تاب نياورند و كافر شوند چنانچه طلحه و زبير را حضرت اميرالمومنين عليه‌السلام با غلامى كه در روز پيش آزاد شده بود در عطا برابر گردانيد و باعث كفر ايشان گرديد، و آن ضررها كه از ايشان به دين و اهل دين رسيد، و از براى لطف بودن وجود امام عليه‌السلام در حال غيبت همين بس است كه اعتقاد به وجود او و امامت او موجب حصول ثواب غيرمتناهى براى ايشان مى گردد.

[9] Rasāʾil al-Sharīf al-Murtaḍā, vol. 2, p. 297.

[10] This occurred when the Prophet (ṣ) and his tribe were boycotted by the Quraysh for his preaching, and they were all forced to live in a valley where they faced hardships and most people barely survived.

[11] Another benefit of the hidden Imām is that the Imām is safe from the people, since the previous Imāms were martyred by the people and had to live under oppressive rulers. See: Biḥār al-Anwār, vol. 52, p. 96 – 98. Moreover, the Imām being hidden removes the possibility of any false claimants coming and claiming Imamate or tampering with the religion in this manner.

[12] I was only able to locate this quote from al-Shaʿbī in Tārīkh Baghdād, vol. 14, p. 395 and not from the Prophet (ṣ) himself.

امام ظاہر و امام  غائب فائدہ میں مساوی ہیں

جب ان ادلہ سے ثابت ہو گیا کہ نبی یا امام سے مقصود بالذات تنفیذ احکام شرعیہ و اقامہ حدود و حفظ نظام و حفاظت بیضہ اسلام وغیرہا نہیں ہیں۔ بلکہ یہ امور مقصود بالعرض و بالتبع ہیں اور مقصود بالذات اس سے ایجاد عالم اور بقائے زمین و ما فیہا  ہے اور بقاعدہ امکان اشرف ثابت ہوا کہ امام بذر اور تخم ہیں شجرہ عالم کا۔ اور رب النوع بلکہ رب الانواع ہے کہ واسطہ فی الفیضان ہے اپنی نوع بلکہ کل انواع پر۔ پس ان فوائد کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ امام ظہور جسمانی میں ظاہر رہے اور خلائق اس کو مشاہدہ کریں کیونکہ فوائد مذکور جسمانی ظہور پر نہیں، بلکہ مرتبہ عقلانی پر مترتب ہیں۔ اور جسمانی ظہور اس مرتبہ کو عارض ہوتا ہے پس امام ظاہر اور امام غائب ان افادات میں مساوی ہیں بلکہ اس سے ترقی کر کے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ائمہ معصومین جو کہ ظاہر تھے وہ بھی اس  مرتبہ[77] میں غائب ہی تھے ۔ اسی واسطے وہ آیہ مومنون بالغیب [78] میں لفظ غیب کا مصداق قرار پاتے ہیں۔ ان کو سوائے خدا اور رسول صہ کے اور کسی نے نہیں پہچانا ۔ چنانچہ سرور کائنات نے حضرت امیر کو فرمایا یا علی نہیں پہچانتا اللہ کو سوائے میرے اور تیرے کوئی اور ۔ اور نہیں پہچانتا مجھ کو سوائے اللہ کے اور تیرے کوئی اور۔ اور نہیں پہچانتا تجھ کو سوائے اللہ کے اور میرے کوئی اور۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ امام مرتبہ امامت میں ہر وقت غائب ہے۔ اوران کی معرفت ہر ایک کو ممکن نہیں ہے۔ مگر ان لوگوں کو ہوئی کہ جن کے دلوں کو خدا نے امتحان کر لیا مثل سلمان اور ابوذر کے ۔اسی واسطے انہوں نے دوسروں کی بیعت قبول نہ کی اور جانوں سے درگذر ے اگر چہ ان کی معرفت  کما حقہ خدا اور رسول کو ہی ہو سکتی ہے۔

جب کہ وہ روح عالم ہیں تو کوئی ضرور نہیں ہے ہ ظاہری ہی ہوں۔ اور لوگ ان کو مشاہدہ کریں۔ کیونکہ روح کا مشاہدہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ ممکن نہیں ہے جیسا کہ انسان کی روح مشاہدہ میں نہیں آسکتی ۔ حالانکہ وہ روح جزئی ہے ویسا ہی انسان کبیر کی روح کیونکر مشاہدہ میں آئے۔ حالانکہ وہ روح کلی ہے امام کا دنیا میں وہ فائدہ ہے جو کہ روح بدن میں۔ جیسا کہ روح   انسانی غائب از نظر ہے ویسا ہی  روح عالم بھی غائب از نظر ہے [79] قاعدہ ہے کہ موجودات میں جو چیز اعلی اور اشرف ہے وہ نظر ظاہری سے غائب رہتی ہے مثلا واجب الوجود سب سے وجود میں اعلی اور اشرف اور اتم اور اکمل ہے وہ باعتبار شدت ظہور کے غائب ہے اور باقی موجودات میں سے ملائکہ افضل ہیں وہ بھی غائب ہیں۔ اور اسماے الہی میں اسم اعظم اشرف ہے وہ بھی غائب ہے اور سال کی راتوں میں لیلۃ القدر افضل و اشرف ہے وہ بھی غائب ہے اور بدن انسانی میں نفس ناطقہ اشرف ہے وہ بھی غائب ہے ایسا ہی نوع انسانی میں امام اشرف بنی نوع ہے وہ بھی مرتبہ امامت میں غائب ہی ہوگا ۔ اگر چہ اس کا ظہور مرتبہ بشریت میں ممکن ہے لیکن وہ ظہور امامت کے مرتبہ کے منافی نہیں ہوتا فتدبر۔

تتمہ

بعض فوائد امام غائب

آنحضرت کا وجود شریف لوگوں پر نزول رحمت کا باعث اور ان سے ارتفاع عذاب کا موجب ہے ۔ چنانچہ خدائے تعالی نے قرآن شریف میں فرمایا ہے و لو لا دفع الله الناس بعضھم ببعض لفسدت الارض یعنی اگر خدا دفع نہ کر دے بعض  لوگوں کے عذاب کوساتھ بعض کے تو البتہ فاسد ہو جائے زمین۔[80] اور نیز خدا تعالی نے فرمایا ہے ولولا دفع الله للناس بعضھم ببعض لھدمت صلوات و بیع و صلوات و مساجد یذکر فیھا اسم اللہ کثیرا یعنی اگر دفع نہ کردے خدا بعض لوگوں کے عذاب کو ساتھ بعض کے تو البتہ گرائے جائیں تکئے اور معابد نصاری اور عبادت خانہ اور مسجدیں کہ ذکر کیا جاتا ہے ان میں نام اللہ کا بہت۔ اور نیز فرمایا ہے و ما کان اللہ  لیعذبھم و انت فیھم یعنی ہر گز خدا  ان کو عذاب نہیں کرے گا جب تک کہ توان میں ہے ان آیات سے ثابت ہوا کہ وجود نبی و امام خواہ وہ ظاہر ہوں یا غائب لوگوں پر سے ارتفاع عذاب الہی کا باعث ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وجود امام باعث قیام زمین ہے اور عدم امام باعث فساد اور ہلاکت زمین ہے ۔ اخوند محمد باقر مجلسی اعلی اللہ مقامہ نے فوائد غیبت امام میں فرمایا ہے کہ امام غائب کے فیوض و برکات خلقت پر وارد ہوتے ہیں۔ اگر ان میں کوئی شبہ عامی واقع ہو جاوے تو امام علیہ السلام ان کو ایسے طور پر ہدایت فرمادیتا ہے کہ لوگ اس کو نہ پہچانیں اور اکثر اوقات امام کا غائب ہونا ایک جماعت کے حق میں لطف ہوتا ہے کیونکہ حق تعالی جانتا ہے کہ اگر آنحضرت ظاہر ہوں تو وہ جماعت ایمان نہ لائیں گے بلکہ  اکثر مخلو ق اسی قسم کی ہے  کیونکہ آنحضرت کے حضور میں تکالیف شدید تر مثل جہاد وغیرہ کے اٹھانی پڑتی ہیں اور اکثر سلاطین اور متکبر اشخاص ہیں جو غیبت میں امام پر ایمان رکھتے ہیں اور امام کے حضور کی آرزو رکھتے ہیں مگر آنحضرت کے حضور میں جبکہ آپ شریف و وضیع اور بادشاہ اور گدا کو باہم برابر فرماویں گے وہ تاب نہیں لا سکیں گے اور کافر ہو جائیں گے چنانچہ حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام ا طلحہ اور زبیر کو عطیہ میں ایک  غلام آزاد شدہ کے ساتھ برابر رکھنا ان کے انحراف کا باعث ہوا اور حالت  غیبت [81] میں وجود امام کے لطف ہونے کے واسطے یہی کافی ہے کہ ان کے موجود ہونے کا اور انکی امامت کا اعتقاد ثواب غیر متناہی کے حصول کا موجب ہے اور سید مرتضی رضی اللہ عنہ نے کتاب شافی اور رسالہ غیبت میں فرمایا  ہے کہ امام غائب کے وجود سے ایک انتفاع یہ ہے جب لوگ ہر ایک ووقت آنحضرت کے ظہور کا احتمال رکھتے ہیں تو یہ امر بھی انکے قبائح سے باز رہنے کا باعث ہوتا پس امام کے نہ ہونے میں اور امام کے غائب ہونے میں بڑا فرق ہے۔ دوم یہ کہ حق تعہ لطف عمل میں لایا ہے  اور اس سے انتفاع کے مانع دشمنان آنحضرت ہیں۔ چنانچہ حضرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ  مکہ میں تھے اور کفار قریش لوگوں کے آنحضرت سے انتفاع پانے میں مانع ہونے خصوصا ان چند سالوں میں جبکہ آنحضرت سب بنی ہاشم کے ساتھ شعب ابی طالب میں پوشیدہ تھے۔ اور کفار قریش لوگوں کے آنحضرت کی خدمت مین حاضر ہونے سے مانع  ہوئے۔ اور آنحضرت ان ایام میں غار  میں مخفی رہے اس وقت تک کہ مدینہ میں نزول اجلال فرمایا اور باوجود اس کے یہ امر منافی لطف وجود نبی میں نہ ہوں ۔ محرر اوراق عرض کرتا ہے کہ امام کے وجود کے واجب ہونے میں جو ادلہ کہ قواعد  حکماء و عرفاء سے مستنبط ہوئی ہیں اور ذہن قاصر میں حاضر ہیں اس قدر ہیں کہ اگر ان کو بہ تفصیل لکھا جاوے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہو سکتی ہے لیکن چونکہ انکا اظہار از قبیل اظہار اسرار ہے جو کہ ممنوع ہے۔ پس میں ان کے لکھنے سے معذور ہوں کیونکہ حضرت سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ نے مرکز دائرہ علوم کو فرمایا  یاعلی الاسرار صونواھا عن الاغیار یعنی اسرار کو اغیار سے محفوظ رکھو ۔ لہذا اسی مختصر بیان پر اکتفا کیا گیا ناظرین  سے استدعا ہے کہ اگر اس  میں کوئی لغزش یا خطا واقع ہوئی ہو تو اصلاح فرمادیں میں بندہ ناچیز قابل نکتہ چینی کے نہیں ہوں کہ از سر تا پا خطا کار بلکہ عین خطا ہوں اور محض بے لیاقت اور بے استعداد آدمی ہوں ۔ و الحمد للہ رب العالمین ۔ فقط

تمام شد


[1]  (حاشیہ: پہلا اختلاف : اصول دین وہ ہیں کہ جن کے نہ جاننے اور نہ ماننے سے انسان کافر ہوتا ہے۔ مگر فروع دین کے نہ جاننے یا ان پر عمل نہ کرنے سے انسان کافر نہیں ہو جاتا ۔ اصول دین دل سے جاننے ماننے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور فروع دین عمل کرنے کے ساتھ مثلا خدا کی توحید یا نبی کی نبوت یا قیامت  وغیرہ کے مسئلے اصول دین میں سے ہیں۔ اور یہ صرف ایمان لانے کے متعلق  ہیں۔ اور نماز ، روزہ، حج، زکوۃ، جہاد وغیرہ فروع دین  میں سے ہیں اور یہ عمل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس جگہ بحث یہ ہے کہ نبی کی نبوت کی طرح امام کی امامت ایسی چیز ہے یا نہیں ۔ کہ جس پر ایمان لانا ضروری ہو اور اگر ایمان نہ لائیں تو کفر لازم آوے ۔ حضرات اہلسنت یہ فرماتے ہیں کہ امامت اصول دین میں سے نہیں ہے۔ کہ اگر اسے نہ مانا جائے تو کفر لازم آئے۔ بلکہ کسی کو امام بنا لینا یا کسی کا امام بن جانا امت پر ایک فرض ہے اور وہ فرض بھی فرض کفایہ ہے۔ ایسے فرض کے لئے  یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک شخص اسے بجا لائے۔ اگر چند اشخاص ہی بجا لائیں تو ادا ہو جاتا ہے ۔ پس امام بن جانا یا امام بنا لینا عمل سے متعلق ہے۔ ایمان سے متعلق نہیں ہے۔ اس لئے فروع دین سے ہے۔ مگر حضرات امامیہ فرماتے ہیں کہ جیسے نبی کی نبوت اصول دین سے ہے ویسے ہی امام کی امامت ہے۔ نبی  دین کو ابتدا سے جاری کرتا ہے اور امام اس کا محافظ ہوتا ہے ۔ اور حدیث بھی ہے کہ جو شخص امام کو نہ جاننے کی حالت میں مرے وہ کافر مرتا ہے۔ پس ایمان کے واسطے امام کا جاننا ضروری ہے۔ اور اصول دین ہی ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے نہ جاننے سے کفر لازم آتا ہے۔ اس لئے امامت اصول دین سے ہے۔ ۱۲  فقط (خاکسار خادم علی)

[2]  اصلی نسخہ میں کلمہ وجوہ ہے لیکن کلمہ وجود ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[3]  (حاشیہ : معصوم ایسے شخص کو کہتے ہیں کہ جس سے کسی حالت میں کوئی گناہ صادر نہ ہو سکے۔ ایسے شخص کو معصوم نہیں کہتے جو کوئی گناہ نہ کرے مثلا اگر ایک شخص ایک دن صبح سے شام تک نماز اور ورد میں مشغول رہے اور دوسرا کوئی کام نہ کرے تو خواہ اس نے اس دن گناہ تو کوئی نہیں کیا مگر وہ معصوم اس روز بھی نہیں رہا کیوں کہ اس میں اس روز بھی گناہ کرنے کی قابلیت تو رہی ہے کہ اگر وہ چاہتا تو اس روز کسی وقت گناہ کر سکتا تھا. معصوم اسے کہتے ہیں کہ جس سے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ گناہ صادر ہو معصوم میں گناہ کی قابلیت ہی نہیں ہوتی پس اگرچہ یہ امر تو دیکھا جا سکتا اور معلوم ہو سکتا ہے کہ فلاں شخص نے کوئی گناہ نہیں کیا مگر یہ امر کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ اس میں گناہ کرنے کی قابلیت بھی تھی یا نہیں۔ پس کسی شخص کا معصوم ہونا صرف خدا کی گواہی سے یا ایسے شخص کی گواہی سے معلوم ہوتا ہے جو خود معصوم ہوتا ہے کہ یہ گمان بھی نہ ہو سکے کہ اس کا کہنا کسی طرح سے بھی غلط ہو اور ظہور شہادت الہی کا ایک طریقہ صدور معجزہ از معصوم ہے۔ فقط خادم علی

[4]  اصلی نسخہ میں کلمہ وجوہ ہے لیکن کلمہ وجود ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[5]  (حاشیہ بر اختلاف چھارم : ہر ایک کام کے حسن و قبح یعنی نیکی اور بدی میں دو مذہب ہیں ایک مذہب تو یہ ہے کہ ہر ایک کام کی نیکی اور بدی کا معیار عقل ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ نیک کام وہ ہے جس کا کرنے والا اس کام کے کرنے کے باعث مدح اور جزائے نیک کا مستحق ہو اور اس جزائے نیک کو جو خدا کی طرف سے  ملے ثواب کہتے ہیں اور بد کام وہ ہے جس کا کرنے والا اس کے کرنے کے باعث  مذمت اور اجر بد کا   سزا وار ہو اور وہ اجر بد جو خدا کی طرف سے ملے اسے عذاب کہتے ہیں۔ اس مذہب کا عقیدہ ہے کہ ہر ایک کام اپنے آپ میں برا یا بھلا ہوتا ہے (۱) بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن کی بھلائی یا برائی ظاہر ہوتی ہے جیسے کہ  اس سچ بولنے کی بھلائی جس سے انعام ملے اور اس جھوٹ بولنے کی برائی جس سے سزا ملے۔ (۲) بعض  کام ایسے ہوتے ہیں جن کی بھلائی برائی ایسی ظاہر نہیں ہوتی غور کرنے سے معلوم ہوتی ہے جیسے کہ اس  سچ بولنے کی برائی جس سے جان یا ایمان خطرہ میں ہو۔ (۳) اور بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن کی بھلائی یا برائی سمجھنے میں عقول قاصر  رہتی ہیں اگر چہ وہ بھی بھلے یا برے ہوتے ضرور ہیں ایسے کاموں کو شرع کی امداد سے برا یا بھلا کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے نزدیک شرع خود مطابق عقل ہے اور یہی مذہب امامیہ کا ہے یعنی وہ قائل  بحسن و قبح عقلیں ہیں۔ دوسرا مذہب یہ ہے کہ کوئی کام بذاتہ برا یا اچھا نہیں ہے سب ایک ہی طرح کے ہیں جیسے نقل یعنی شرع نے اچھا کہہ دیا اسے ہم بھی شرع کی تابعداری سے اچھا کہتے ہیں اور جسے شرع نے بر ا کہہ دیا اسے ہم بھی شرع کی تابعداری سے برا کہتےہیں  اگر شرع کہدے  کہ جھوٹ بولنا اچھا ہے تو وہی اچھا ہے اور اگر شرع کہہ دے کہ سچ بولنا برا ہے تو وہ برا ہے۔ یہ مذہب اہل سنت کا ہے یعنی وہ قائل بحسن و قبح نقلی ہیں۔

[6]  اصلی نسخہ میں کلمہ شارع ہے لیکن کلمہ شارح ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[7]  (حاشیہ بر اختلاف ششم : نصب امام عقلا  واجب ہونے کے یہ معنی ہیں کہ عقل بغیر کسی حکم شرعی کی تابعداری کے امام کا ہونا ہر زمانہ میں لازم مانتی ہے ۔ امامیہ امامت کو اصول دین میں سے مانتے ہیں اور اصول دین وہ ہیں جن کے جاننے میں عقل کسی حکم شرعی کی محتاج نہیں۔ مثلا خدا کا جاننا اصول دین میں سے ہے ۔ پر ہر شخص اپنی عقل سے  جانتا ہے کہ خدا ہے یہ نہیں کہ خدا کا ہونا کسی نبی کے بتانے سے معلوم ہو کیونکہ نبی ایک شخص خدا کا بھیجا ہوتا ہے ۔ اگر لوگ نبی کے آنے سے پہلے خدا کا ہونا نہ جانتے ہوں تو نبی کی تصدیق کس طرح سے کر سکتے ہیں کہ وہ خدا  کا بھیجا ہوا ہے اگر نبی سے خدا کی تصدیق کرتے ہوں تو دور لازم آتا ہے۔ اس طرح پر کہ نبی کی تصدیق خدا کے جاننے پر موقوف ہوگی اور خدا کا جاننا نبی کی تصدیق پر اور دور باطل ہوتا ہے۔ اس لئے امامیہ کے نزدیک امامت ایسی چیز ہے جس کے ضروری ہونے پر عقل مستقل طور پر حکم کرتی ہے ۔ پس ان کے نزدیک نصب امام عقلا واجب ہے اور نصب امام سمعاواجب ہونے  کے یہ معنی ہیں کہ عقل  کے رو سے امام کا ہونا لازمی نہیں ہے بلکہ امام کا ہونا صرف اس واسطے مانا جاتا ہے کہ شرع میں حکم آ چکا ہے اگر شرع میں حکم نہ ہوتا تو نہ مانا جاتا جن کے نزدیک امامت اصول دین میں سے نہیں ہے۔ بلکہ فروع دین میں سے ہے جیسے نماز روزہ وغیرہ جو صرف شرع کی تابعداری سے واجب ہوتے ہیں ۔ ان کے نزدیک امامت  ایک سمعی مسئلہ ہے۔ فقط (خاکسار خادم علی)

[8]  اصلی نسخہ میں کلمہ تفریح ہے لیکن کلمہ تصریح ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[9]  اہل سنت اپنے مسائل چار چیزوں سے لیتے ہیں (۱) قرآن سے (۲) حدیث سے (۳) اجماع سے (۴) قیاس سے۔ انکے نزدیک نصب امام خدا کے حکم یا نبی کے فرمان سے نہیں ہوتا بلکہ امت کا اختیار ہے جسے چاہے امام بنالے ۔ پس وہ قرآن و حدیث سے تو وجوب نصب امام پر دلیل نہیں دیتے۔ وہ اصحابوں کے اجماع کو دلیل لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چونکہ اصحابوں نے غسل و کفن پیغمبر جیسے  ضروری فرائض کو چھوڑ کر امام مقرر کیا اس لئے امام کا مقرر کرنا ضروری ہے اور وہ  امت کے اختیار میں ہے ۔ پس اس پر یہ اعتراض ہے کہ جب اجماع ہی خود وجوب نصب امام  کی دلیل ہے تو اجماع سے پہلے اجماع کرنے پر صحابہ کے پاس کونسی دلیل تھی اہل سنت اپنی دلائل صرف چار ماخذوں سے لاتے ہیں۔ جن سے پہلے دو یعنی قرآن و حدیث تو انہی کے خیال کے موافق نصب امام پر دلالت نہیں کرتے پس صحابہ نے اس اجماع کی سند کہاں سے لی۔ کیونکہ قیاس بھی اس وقت نہیں ہو سکتا تھا۔ اگر کہیں اصحابہ نے اپنی رائے سے اجماع کیا تو یہ ہم بھی مانتے ہیں کہ انہوں نے قرآن و حدیث کو چھوڑ کر اپنی رائے سے اجماع کیا۔ پس اصحابہ کا اجماع نصب امام پر کوئی دلیل نہیں۔

[10]  اصلی نسخہ میں کلمہ جب ہے لیکن کلمہ حب ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[11]  لوگ اکھٹے ہو کر کسی کو نبی کا نائب نہیں بنا سکتے ۔ اگر چہ وہ اپنا سردار مقرر کر سکتے ہیں۔ نبی کا نائب وہی ہوگا جسے خود نبی مقرر کرے کیونکہ خود منیب ہی کسی کو اپنا نائب مقرر کر سکتا ہے۔ مثلا لوگ اکٹھے ہو کر کسی کو خلیفۃ اللہ یعنی نبی نہیں بنا سکتے۔ خدا ہی جسے چاہے اپنا خلیفہ بنا سکتا ہے۔ دنیاوی کاموں میں بھی اسکی مثالیں موجود ہیں ۔ کہ رعایا اکٹھی ہو کر کسی کو بادشاہ کو نائب السلطنت نہیں قرار دے سکتی۔ نائب السلطنت وہی ہوگا جو بادشاہ کی طرف سے مقرر ہوا  ہو ۔ پس اگر لوگ کسی کو اپنا سردار بنا لیں تو وہ سردار امام نہ ہوگا، کیونکہ امام نائب  نبی کو کہتے ہیں پس وہ خلیفہ جو اجماع سے مقرر ہو اپنے تابعین کا بادشاہ یا سردار تو ہوگا مگر خلیفۃ الرسول نہ ہوگا۔ خلیفۃ الرسول وہی ہوگا جو نص خدا یا  رسول سے مقرر ہو۔ خاکسار خادم علي

[12]  اگر ایک چیز خود واجب ہو تو وہ چیز جو اس کے پہلے کرنی ضروری  ہو وہ بھی واجب ہوتی ہے مثلا نماز واجب ہے مگر نماز کے لئے وضو ضروری ہے پس وضو بھی واجب ہے۔ اہل سنت یہ کہتے ہیں کہ عرفاں کو سزائیں دینی یا جہاد کے لئے لشکر بھیجنے یا دین کی حفاظت کرنی وغیرہ یہ سب امور امت پر واجب ہیں، اور چونکہ جب تک امام نہ ہو تب تک یہ امور نہیں ہو سکتے پس امت پر امام کا مقرر کرنا بھی واجب ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ امور امت پر نہیں، بلکہ امام پرواجب ہیں۔ اور اس وجہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان امور کے ہو سکنے کے لئے شرط ہے کہ  امام موجود ہو پس بغیر امام کے یہ واجب نہیں ہوتے۔  اور مقدمہ اس واجب کا واجب ہوتا ہے جو مشروط نہ ہو اور جو واجب مشروط ہو اس کا مقدمہ واجب نہیں ہوتا مثلا زکوۃ واجب تو ہے مگر اس وقت واجب  ہوتی ہے جبکہ مال کی تعداد مقررہ ( جو زکوۃ  کا مقدمہ ہے) کسی کے پاس ہو پس زکوۃ ایک مشروط واجب ہے ، اس کے مقدمہ یعنی مال مقررہ کا حاصل کرنا کسی پر واجب نہیں ایسا ہی وہ امور جو وجہ دوم میں مذکور ہیں مشروط واجب ہیں یعنی امام کے ہونے پر ہو سکتے اور واجب ہوتے ہیں۔ پس ان کا مقدمہ یعنی امام  کا مقرر کرنا امت پر واجب نہیں ہے۔ خاکسار خادم علی۔

[13]  (حاشیہ وجہ سوئم) ہر ایک دلیل کے تین جزو ہوتے ہیں۔ صغری کبری اور نتیجہ مثال اس کی یہ ہے :

صغری:  الف برابر ہے ب کے      کبری :ب برابر ہے ج کے            نتیجہ: ج برابر ہے الف کے

یا

صغری: انسان فانی ہیں                کبری: زید انسان ہے          نتیجہ: زید فانی ہے۔

اور ہر ایک دلیل کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے مقدمات یعنی صغری اور کبری ضروری اور یقینی ہوں۔ ورنہ نتیجہ ظنی رہے گا۔ عام فہمی کے لئے مختصر طور پر لکھا گیا۔ کیونکہ علمی طور پر تعریفات میں اشکال اور طول ہو جاتا ہے۔

[14]  جمع غالی

[15]  جمع غذا

[16]  (حاشیہ بر دلیل اول) اگر کوئی شخص یہ سوال کرے کہ غائب ہونے کی حالت میں امام کس طرح دین یعنی اعتقادات حقہ کی بقا  کا  باعث ہوتا ہے۔ تو اس کا یہ جواب ہے کہ بقاء کے لئے صرف امام کا ہونا شرط ہے ظہور یا غیاب کو کوئی دخل  نہیں اور فصل ثانی میں جناب مصنف دام ظلہ نے عمدہ طور پر ثابت کر دیا ہے کہ مصدر خیرات جناب امام علیہ الصلوۃ کا وجود بقائے دنیا و ما فیھا کا باعث ہے۔ اور دین بھی تب ہی رہے گا، جب دنیا  ہوگی۔ پس وجود امام بقائے دین کا سبب ہے خاکسار عرض کرتا ہے کہ امام کے ہونے کا لازمہ ہے کہ دین حق باقی رہے۔ کیونکہ  کوئی مدعی دعوی امامت کر کے اعتقادات مومنین میں تصرف و تحریف نہیں کر سکتا ۔ جب کہ امام کے موجود ہونے سے وہ اسی کو اپنا سچا امام مانتے ہیں۔ پس وہ اعتقادات ہمیشہ تصرف کذاب سے محفوظ اور باقی رہتے ہیں۔اور نیز بقائے شریعت اسی صورت میں ہے کہ وہ خالص طور پر باقی رہے۔ پس اگر کوئی شخص ایسا موجود ہو جو شرع کے سب احکام اصح اور اکمل طور پر جانتا ہو تو دین باقی ہے ورنہ نہیں اور ایسا شخص سوائے امام کے اور کوئی نہیں۔ اگر دیگر مدعیان میں بھی یہ اوصاف ہوتے تو ان میں مسائل دین میں اختلاف کیوں ہوتا، پس نبی یا امام کے وجود سے ہی اس عالم میں شریعت کا بقا ہے۔ جس میں امام کے ظاہر یا غائب ہونے سے کوئی فرق نہیں آتا ۔ تبلیغ احکام ایک امر جدا گانہ ہے۔ جس کے عدم سے عدم شرع لازم نہیں  آتا اور نہ غیبت امام سے مطلق تبلیغ مفقود ہو جاتی ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب خاکسار خادم علی

[17]  (حاشیہ بر دلیل دوم) یہ دلیل ذرا پیچیدہ پیرا یہ میں بیان کی گئی ہے جس کا آسان سا بیان اپنی سمجھ کے مطابق اس جگہ لکھتا ہوں دلیل یہ ہے کہ ایسے امام کا نصب کرنا جو معصوم اور عالم ہو لطف  ہے اور لطف خدا پر واجب ہے پس امام عالم معصوم کا نصب کرنا خدا پر واجب ہے۔ لطف ایسے امر کو کہتے ہیں جو مکلف کو اطاعت کے قریب کرے اور اسے خدا کی نزدیکی حاصل ہو ۔ اطاعت اور خدا کی رضا اور نزدیکی حاصل کرنے کا صحیح طریقہ وہی شخص بتا سکتا ہے اور اسی کے قول و فعل پابندی کے قابل ہوتے ہیں جو خود معصوم ہو اور شرع کے احکام سے کما حقہ واقف ہو۔ پس امام معصوم عالم کا ہونا لطف ہے۔ اگر کوئی کہے کوئی انسان معصوم نہیں ہو سکتا تو وہ دور از عقل ہے۔ کیونکہ کوئی دلیل اس کے ناممکن ہونے پر نہیں ہے اور صرف یہی نہیں کہ فقط عقلی طور پر ایسے شخص کا ہونا ممکن ہو بلکہ واقع میں بھی بہت سے شخص ایسے ہوئے ہیں مثلا انبیا اور ان کے جانشین۔ بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ امام کے ہونے میں کئی فساد اور جھگڑے بر پا ہوتے ہیں پس امام کا ہونا چونکہ فسادات کا باعث ہے اس لئے کبھی لطف نہیں ہو سکتا۔ اس کا جواب فاضل لاہجی نے یہ فرمایا ہے کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ امام کے ہونے میں فساد ہوتے ہیں۔ تو یہی چونکہ عقلاء کے نزدیک ایسی چیز جس میں بہت سی خوبیاں پائی جاتی ہوں تھوڑی سی خرابی ہونے کے سبب ترک کر دینی شر کثیر ہے۔ اور خدا  سے کبھی برائی  نہیں ہوتی اس  لئے ضرور ہے کہ وہ امام کو نصب کرے ۔ مگر اس اعتراض کا نہایت عمدہ جواب جناب قبلہ و کعبہ مصنف دام ظلہ نے دیا ہے وہ یہ ہے کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ امام کے ہونے میں کچھ فساد ہونے کا گمان ہوتا ہے تو بھی امام کے ہونے میں بمقابلہ اس فساد کے خوبیاں بہت زیادہ ہیں۔ اور عقلاء کے نزدیک جس امر میں خوبیاں بہت زیادہ ہوں اگر اس میں تھوڑی سی خرابی بھی ہو تو وہ خرابی بھی خوبی ہوتی ہے۔ اس لئے وہ موہوم فساد بھی خوبی ہوگا ۔ پس نصب امام ہر طور پر لطف ہے۔ خاکسار خادم علی

[18]  وہ لوگ جن پر شرعی امر و نہی وارد ہو۔

[19]  خوبیاں

[20]  اصلی نسخہ میں کلمہ وجوہ ہے لیکن کلمہ وجود ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[21]  شک کرنے والے

[22]  اعتراض کرنے والے

[23]  (حاشیہ دلیل دوم) اصلح سب سے عمدہ کام کو کہتے ہیں ۔ خدا کے کام ایسے اچھے ہوتے ہیں کہ اس سے اچھے ہو نہیں سکتے اور یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا کسی اچھے کام کو چھوڑ کر اس سے کم درجہ کے اچھے کام کو کرے بلکہ واجب ہے کہ خدا کا جو کام  ہو اصلح ہو اور وہ کبھی اصلح کو ترک نہ کرے چونکہ نصب امام اصلح ہے اس لئے خدا پر واجب ہے کہ وہ نصب امام کرے اور ہر گز اسے تر ک نہ کرے۔ خادم علی

[24]  دیدینا

[25]  روگردانی

[26]  اصلی نسخہ میں کلمہ وجود ہے لیکن کلمہ وجوہ ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[27]  اگر کوئی وقت مستثنی ہوتا تو چونکہ استثنا واقع ہو سکتی تھی اس لئے اس کا ذکر ہوتا۔ جو نہیں ہو۔ فقط خادم علی۔

[28]  یعنی مستحسن یہ ہے کہ خدا سے ڈرنے کا حکم ایسے شخص کو ہو جس کی نسبت یہ ہو سکتا ہو کہ وہ کبھی بھی نہ ڈرے اور ایسے شخص کو جائز الخطا کہتے ہیں۔ مگر  جسے خدا خود صادق کہے وہ ایسا ہونا چاہئے کہ اس سے خلاف صداقت ظہور میں آ ہی نہ سکے یعنی معصوم ہو۔ فقط خاکسار خادم علی۔

[29]  لیکن باین ہمہ معصوم کی موجودگی میں غیر معصوم کی اطاعت اختیار کرنے پر ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔ کیونکہ اگر چہ وہ عصمت کو شرط امامت نہیں مانتے مگر عصمت اہل بیت کے منکر نہیں ہیں ۔ اور سوائے ان کے اور کسی کا معصوم ہونا ثابت نہیں ہے۔ فقط خاکسار خادم علی۔

[30]  حاشیہ بر دلیل پنجم: امامت کے مسائل میں یہ آیت ایک قول فیصل ہے اس کے چند معانی کا جو میری سمجھ میں آئے ہیں مختصر بیان درج ذیل ہے۔ اس آیہ میں دوبارہ  اطیعوا کا لفظ آیا ہے ایک اللہ کے واسطے اور دوسرا رسول اور اولی الامر کے واسطے۔ کیونکہ اللہ کی اطاعت اور قسم کی ہے اور رسول اور اولی الامر کی اطاعت اور قسم کی ہے۔ اور قرآن جیسی فصیح  کتاب میں اس لفظ کا دوبار ہی آنا مناسب تھا۔ اولی الامر کے واسطے رسول سے علیحدہ لفظ اطیعوا نہیں آیا ۔ بلکہ رسول صہ  اور اولی الامر دونوں کی اطاعت کا ایک ہی مشترک حکم ہے۔ کیونکہ دونوں کی اطاعت ایک ہی طرح کی ہے اولی الامر کی تفسیر میں وہ لوگ جو قرآن کے حقیقی معنوں سے ناواقف ہیں مختلف رائیں ظاہر کرتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ اولی الامر سے مراد بادشاہ ہیں ۔ مگر جب اعتراض کیا جاتا ہے کہ بادشاہ کافر بھی ہوتے ہیں اور مسلم بھی ۔ پس کافر کی اطاعت کا حکم رسول کی اطاعت کے حکم کے ساتھ مساوی کس طرح ہو سکتا ہے اور اولی الامر کا لفظ بھی یہ ثابت کرتا ہے کہ اولی الامر یعنی صاحبان حکم ایسے نہیں ہو سکتے کہ جس کے حکم کو کسی حالت  میں نہ بھی مانا جائے تو پھر کہتے ہیں کہ اولی الامر سے مسلمان بادشاہ مراد ہیں۔ مگر اس پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں بھی اکثر بادشاہ ظالم و سفا ک و فاسق و فاجر ہوتے ہیں جیسے کہ  یزید و امثالہ  تو پھر کہتے ہیں کہ ان مسلمان بادشاہوں سے مراد ہے جو صالح ہوں اور قرآن و حدیث کے مطابق حکم دیتے ہوں ۔ مگر اس پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ اول تو یہ سب تخصیص  آیت میں نہیں ہیں اور دوسرے جب تک  وہ بادشاہ معصوم نہ ہوں تب تک  پھر بھی ویسا ہی اعتراض قائم رہے گا۔ کیونکہ اگر معصوم نہ ہوں تو کس طرح سے اطمینان  ہوگا۔ کہ انکے احکام میں غلطی نہیں ہو سکتی اور سب کے لئے ضرور ہے کہ صحیح  ہوں۔ کیونکہ معصوم تو اسی کو کہتے ہیں جس سے کوئی خطا صادر نہ ہو سکے یعنی جس سے خطا صادر ہونی ممکن ہی نہ ہو۔ گویا کہ معصوم میں خطا کی قابلیت ہی نہیں ہوتی۔ اور جو شخص معصوم نہ ہو وہ خواہ کوئی خطا نہ بھی کرے مگر پھر بھی چونکہ اس سے خطا ہو سکنی ممکن ہے اس لئے اس کے احکام میں خطا پر ہونے کا احتمال ہمیشہ رہتا ہے گویا اس کی پیروی کرنا خطا کے خطرہ سے کبھی خالی نہیں ہوتا اور اس کا کسی حکم میں خطا پر نہ ہونا ظنی امر ہے۔ حالانکہ قرآن صریح طور پر حکم دیتا ہے کہ ظن کی پیروی نہ کرو چنانچہ فرماتا ہے  ان یتبعون الا الظن و انھم الا یخرصون اور نیز فرماتا ہے ان الظن لا یغنی من الحق شیئا پس چونکہ انسان کو اپنی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں دینی چاہئے کہ جس کی نسبت بعد ہو کہ وہ کبھی راہ راست سے نہیں بھٹک سکتا نہ کہ اس کے ہاتھ میں کہ جس کا اپنا ہی راستہ پر رہنا ظنی نہ ہو۔ چنانچہ قرآن مجید اس امر پر صریح ناطق ہے کہ افمن یھدی الی الحق احق ان یتبع امن لایھدی الا ان یھدی فما لکم کیف تحکمون خلاصہ اینکہ آیا وہ جو حق کی طرف ہدایت کرتا ہے اس کا سزاوار تر ہے کہ لوگ اس کی پیروی کریں یا وہ جو خود ہدایت نہیں پا سکتا سوائے  اس کے  کہ کوئی اور اسے ہدایت کرے۔ اور چونکہ ظن کی پیروی کرنے کو خدا خود منع کرتا ہے پس اولی الامر جن کی اطاعت کا حکم ہے کبھی وہ شخص نہیں ہو سکتے جو معصوم نہ ہوں۔ اور ایک  اور بڑی بھاری دلیل یہ ہے کہ ہمارا نبی چونکہ معصوم ہے اس لئے کسی غیر معصوم کے ساتھ اس کی اطاعت مساوی نہیں ہو سکتی اور نہ خدا ایسا قبیح حکم دیتا ہے کہ اپنے ایسے جلیل القدر نبی کی اطاعت کو کہ جس اطاعت پر دنیا اور دین کی ہر ایک بھلائی کا دارو مدار ہے کسی غیر معصوم کی اطاعت کے ساتھ مساوی رکھے اور نیز کسی غیر معصوم کو اولی الامر قرار دینے میں اس کے ہر ایک امر میں ہر ایک شخص پر اجتہاد کی تکلیف با لا یطاق (ما لایطاق)  کا بار ہوگا اور اعتماد بر قول غیر بر طرف ہو کر خلل عظیم واقع ہوگا۔ بلکہ ایسے اولی الامر کے مامورین خود اپنے اجتہاد کے تابع ہونگے۔ نہ کہ اس اولی الامر کے احکام کے۔ یا یوں کہو کہ ہر ایک شخص آپ   اپنا اولی الامر ہوگا۔ یا بغاوت و فساد کا بازار گرم رہے گا، اور جاننا چاہئے کہ عصمت ایسا امر نہیں ہے کہ جسے کوئی آدمی اپنے تجربہ یا مشاہدہ سے معلوم کر سکے بلکہ ایک امر باطنی ہے پس عصمت یا تو خدا یا رسول یا ایسے شخص کی گواہی سے ثابت ہوتی ہے جو خود معصوم ہو اور خدا و رسول نے سوائے اہل بیت یعنی ستر کبری جناب فاطمہ الزہرا اور علی عہ و حسن و حسین عہ کے سوا اور کسی کی عصمت پر گواہی نہیں دی ۔ پس علی و حسن و حسین عہ اولی الامر ہیں اور انکے سوا وہ اولی الامر ہوگا  جس کی عصمت پر یہ معصوم گواہی دیں۔ چنانچہ انہوں نے باقی نو اماؤں (اماموں) کی عصمت پر گواہی دی ہے ۔ پس اولی الامر یہی بارہ امام ہیں اور کوئی آدمی اولی الامر نہیں ہے ۔ پس یہ بھی ثابت ہوگیا کہ اولی الامر یا امام منصوص ہوتے ہیں ۔ امت کسی کو معصوم نہیں بنا سکتی کہ وہ امام ہو سکے۔ نیز یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا اولی الامر کی اطاعت تو فرض کر دے مگر یہ نہ بتائے کہ اولی الامر  کون ہے۔ بلکہ ضروری ہے کہ اس نے بتایا ہوکہ اولی الامر کون ہے۔ اور یہ شہادت سوائے اہل بیت کے اور کسی کے حق میں نہیں ہے پس امام ضرور خدا کی طرف سے مقرر ہوتا ہے اور نیز چونکہ ہر زمانہ کے لوگوں کو اولی الامر کی اطاعت کا حکم ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اولی الامر ہر زمانہ میں موجود ہوں ۔ کیونکہ اگر حکم دیگر موجود نہ رہنا ہی کافی ہو سکتا۔ تو پھر صرف رسول کی اطاعت کا حکم ہوتا اور وہی کافی تھی اولی الامر کی اطاعت کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ اولی الامر کی اطاعت اسی واسطے فرض کی گئی ہے کہ رسول کے بعد ہر زمانہ میں موجود رہیں گے نیز امر کا لفظ قرآن میں ایک اور معنی میں بھی آیا ہے وہ یہ ہے کہ جب روح کی نسبت آنحضرت سے سوال کیا گیا کہ خدا تعالی نے نبی کو فرمایا کہ جواب دے کہ روح رب کے امر میں سے ہے ۔ اس جگہ امر کے معنی عالم مجردات محضہ یا عالم نور یا عالم قدس کے  ہیں۔ پس بنابریں اولی الامر کے معنی ہوئے ( کہ ان کی تابعداری  کرو جو میں) صاحبان عالم نور یا صاحب تجرد و محض یا صاحبان عالم قدس یا صاحبان عالم عقول اور وہ سواے اہل بیت کے اور کوئی نہیں ہیں۔ جیسا کہ احادیث  کثیرہ اور آیات قرآنی سے ثابت ہے باقی رہا لفظ منکم اس کے معنی ہیں جو تم میں سے ہوں یعنی ایسے اولی الامر کی تابعداری کرو جو تم میں سے ہوں ۔ یہ لفظ بھی قرآنی فصاحت کی روشن دلیل ہے یہ لفظ ان لوگوں کا جواب ہے جویہ تو مان جاتے ہیں کہ اولی الامر کو ضرور معصوم ہونا چاہیئے مگر یہ کہنا نہیں چاہتے کہ اولی الامر سے مراد بارہ امام ہیں وہ لوگ حیلہ جوئی کر کے یہ کہہ دیتے ہیں کہ اولی الامر سے مراد کتاب و سنت یعنی قرآن و حدیث ہیں یا وحی الہی۔ یہ لفظ ان دونوں توجیہا ت کی تردید کرتا ہے پس اس آیت سے ثابت ہوگیاکہ امام کا معصوم ہونا لازمی ہے اور خدا کی طرف سے مقرر ہوتا ہے اور ہر زمانہ میں موجود رہتا ہے اور اس کی تابعداری مثل رسول کی تابعداری کے ہے ۔ الذین امنوا و لم یلبسوا ایمانھم اولئک لھم الامر وھم مھتدون ۔ فقط خاکسار خادم علی

[31]  فہم معانی قرآن میں اسلام کے فرقوں کا اختلاف پر ظاہر ہے ہر ایک فرقہ اور طرح پر بیان کرتا ہے ، تو گویا  جو کچھ کسی نے  سمجھا اسی کو اپنا امام قرار دے لیا  یا یوں کہو کہ ہر ایک کی اپنی فہمید اسکا  امام ہوئی جو ایک بے معنی بات ہے ۔ خاکسار خادم علی

[32]  یعنی ایسا رئیس جسے وہ خود ہی خلیفۃ اللہ قرار دیکر دینی امور میں اپنا پیشوا بنا لیں ۔ خاکسار خادم علی

[33]  کلمہ لوراشتش نامفہوم ہے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[34]  تمام

[35]  (حاشیہ بر دلیل یازدہم) اردو میں مولانا شیخ احمد صاحب مرحوم دیوبندی نے ایک کتاب موسوم بہ تاریخ الانبیاء لکھی ہے جس میں مولانائے موصوف نے حضرت آدم سے لے کر جناب خاتم الانبیاء تک ہر ایک نبی کے خلفا ہونے کا حال لکھا ہے۔ فمن شاء فلیرجع الیہ ۔ فقط خاکسار خادم علی۔

[36]  قولہ تعالی یا حسرۃ علی العباد ما یا تیھم من رسول الا  کانوا بہ یستھزون ۔خاکسار خادم علی

[37]  قولہ تعالی و جعلھا کلمۃ یاتیہ فی عقبہ لعلھم یرجعون ۔ خاکسار خادم علی

[38]  اصلی نسخہ میں کلمہ ناخذ ہے جبکہ کلمہ نافذ ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[39]  سبب سے مراد علت تامہ ہے وہ علل چھار گانہ یعنی علت فاعلی صوری علت مادی اور علت غائی کی پس یہ اشکال کہ ایک صناع کی صنعت قائم رہ سکتی ہے اگر چہ وہ خود باقی نہ ہو واقع نہیں ہو سکتا۔ خاکسار خادم علی

[40]  نسخہ اصلی میں کلمہ وجود ہے جبکہ کلمہ وجودہ ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[41]  مثلا بادشاہ کے بیٹھنے کے لئے تخت بنایا جائے تو تخت ذو الغایت ہے اور بادشاہ کا اس پر بیٹھنا اس کی غائت ہے جو تخت سے اشرف ہے فقط خادم علی

[42]  الله الذی خلق سبع سماوات و من الارض مثلھن یتنزل الامر بینھن لتعلمو ان الله علی کل شیء قدیرو ان الله قد اھاط بکل شیء علما۔ خاکسار خادم علی۔

[43]  نسخہ اصلی میں کلمہ فاجبت ہے جبکہ کلمہ فاحببت ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[44]  نسخہ اصلی میں کلمہ متضرف ہے جبکہ کلمہ متقرب ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[45]  جس شے کی ہستی کسی دوسری شے کے ساتھ قائم نہ ہو بلکہ قائم بالذات ہو تو اس ہستی کو وجود شے فی نفسہ لنفسہ کہیں گے اور جس شے کی ہستی تو ہو مگر وہ ہستی کسی دوسری شے کیساتھ قائم ہو تو اس ہستی کو وجود شے فی نفسہ بغیرہ کہیں گے جیسے کہ ایک منبر کاغذ ہو تو سبزی موجود تو ہے مگر کاغذ کے وجود کے ساتھ اگر کاغذ نہ ہو تو وہ سبزی بھی نہ رہے گی کاغذ اس سبزی کا موضوع ہے۔ خاکسار خادم علی

[46]  کون قبل الطبیعت جبکہ وہ خزائن علم الہی میں موجود ہوتا ہے کون عند الطبیعتہ جبکہ وہ مدبر بدن ہوتا ہے اور نفس کہلاتا ہے کون ما بعد الطبیعتہ جبکہ بعد استکمال بدن انسانی کو چھوڑ جاتا ہے اور اس کے جملہ کمالات بالفعل ہوجاتے ہیں۔ اس کون میں اسے روح کہتے ہیں۔

[47]  اکثر لوگ یا تو خوف عذاب سے عبادت کرتے ہیں یا امید ثواب سے، اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جو عبادت کو خالصا  عبادت کی خاطر بغیر کسی خوف یا امید کے بجا لاتے ہیں ۔ اگر نبی یا امام سے کوئی زمانہ خالی رہنا فرض کیاجائے  تو اس زمانہ کے سب لوگ بوجہ عدم اتمام حجت معذب نہیں ہو سکتے پس خوف عذاب نہ رہا جب خوف عذاب نہ ہو تو امید ثواب  بھی معدوم ہ وجائے گی اور دین میں تصرف ہو کر مدعیان کذاب کے تحریفات سے کذب اور حق مخلوط ہو جائیں گے ۔ پس لوگوں کے دل  دین سے غیر مطمئن ہو کر اسکے وعدوں پر اعتماد نہ رکھیں گے ۔ پس امید ثواب کی تحریک بھی منقطع ہوئی اور جب خالص دین حق کا وجود ہی نہ رہا تو عابدان مخلص بھی نہ رہیں گے ، پس اگر نبی یا امام سے زمانہ  خالی ہو تو عبادت خدا مسدود ہو جائیں گی۔ و اللہ اعلم بالصواب۔ خاکسار خادم علی ۔

[48]  حکما کا یہ مسلمہ قاعدہ ہے کہ واحد سے جہت واحد سے مرتبہ واحد میں ایک ہی چیز صادر ہوتی ہے چونکہ اللہ تعالی واحد حقیقی ہے کہ جس میں جہات متعددہ نہیں پائی جاتیں ۔ اس لئے لابد ہے کہ اس سے ایک ہی چیز صادر ہو کیونکہ اگر متعدد چیزیں صادر ہوں تو انکے لئے متعدد خصوصیات اور ارادے ہونے لازمی ہیں ۔ حالانکہ ارادہ اسکی عین ذات ہے جو واحد ہے پس ثابت ہو گیا کہ خدا سے ایک ہی چیز صادر ہوئی ہے ، اس صادر اول کو عقل اول کہتے ہیں اور وہی ہے نور محمد و ائمہ کا۔  وہ چونکہ واجب الوجود سے بلاواسطہ صادر ہوئی ہے۔ اس لئے وہ اشرف و اکمل موجودات ہے اور اپنے ہر  ایک کمال میں بالفعل ہے وہ آئنہ تجلیات ربانی مخزن علوم یزدانی مظہر قدرتہائے سبحانہ ہے ، اس میں چونکہ تعدد جہات بباعث  مجعولیت کے آگیا۔ اس لئے اس سے دو چیزیں یعنی  عقل ثانی اور فلک الافلاک صادر ہوئے۔ اور اس حیثیت سے کہ بواسطہ عقل اول تصور علوم عقل ثانی کو ہوا اسکو قلم اور عقل ثانی کو لوح کہتے  ہیں اور عقل ثانی سے عقل ثالث اور فلک دوم صادر ہوئے اسی ترتیب پر عقل عاشر  اور فلک قمر تک نوبت پہنچی  جس میں جہات لاتعد و لا تحصی ہوجانے سے اس سے عالم کون  و فساد  کا ظہور ہوا۔ اور چونکہ نفوس انسانی متوجہ بکمال ہیں پھر وہ استکمالا  ترقی کرتے ہیں اور ان کی غایت حرکت استکمال انسان کامل ہے جو ایک ظہور ہے عقل اول یا نور نبی و ائمہ کا۔ اس سلسلہ کو جو عقل اول سے شروع ہو کر مادہ تک منتہی ہوتا ہے، سلسلہ یاقوس نزولی اور اس سلسلہ کو جو مادہ سے لے کر انسان کامل تک ختم ہوتا ہے سلسلہ یا قوس سعودی کہتے ہیں گویا ہر دو قوسین  کا منتہی عقل اول یا نور نبی و ائمہ ہے اسی واسطے آپ کو صاحب قاب قوسین کہا گیا ہے۔ فقط خاکسار خادم علی

[49]  نسخہ اصلی میں کلمہ معلومات ہے جبکہ کلمہ معلولات ہونا چاہئے۔ (حجۃ الاسلام مولانا محمد اسلم مغل)

[50]  اگر علت موجود ہو اور علت کے موجود ہونے اور اس کے معلول کے موجود ہونے کے درمیان کچھ وقفہ آجائے تو وہ علت اس معلول کی علت تامہ نہیں ہوتی علت تامہ کے لئے لازم ہے کہ اسکے وجود کیساتھ ہی اس کا معلول موجود ہو جائے پس ایسی حالت میں علت کو معلول پر زمانہ میں تقدم نہیں ہوتا صرف تقدم ذاتی ہوتا ہے اگر علت نہ ہوتی تو معلوم نہ ہوتا مثلا اگر آنکھ میں انعکاس نور دیکھنے کے علت تامہ ہو تو جونہی کہ انعکاس نور ہوگا بلا وقفہ دیدنی اشیا  دیکھی جائیں گی ۔ تقدم زمانہ کے یہ معنی ہیں کہ ایک شے جس کو مقدم کہیں موجود ہو اور پھر  کچھ وقفہ وقت کا ہو اور بعد از آں وہ چیز جس پر شے مقدم کو تقدم ہے موجود ہو ۔ فقط خاکسار خادم علی

[51]  بایں ہمہ زمین و ما فیہا کے وارثان حقیقی بموجب قول خدا تعالی فقط بندگان صالح و برگزیدگان یعنی ائمہ ہیں۔ بنابرینکہ سوائے معصوم کے اور کوئی اس قابل نہیں کہ جسے خدا صالح کہے کیونکہ جسے خدا نے صالح کر دیا تو ناممکن ہے کہ اس سے خلاف صالحیت یعنی  خطا صادر ہو اور یہی تعریف معصوم کی ہے  اور معصوم سوائے  ائمہ و انبیاء کے اور کوئی نہیں ۔ فقط خاکسار خادم علی

[52]  موجود اول واجب الوجود اور موجود ثانی نور محمدی صہ۔

[53]  اور نیز خطبہ  یوم غدیر میں آپ نے فرمایا ( ترجمہ) میں ہی آغاز کرنے والا ہوں اور میں ہی انتہا پر پہنچا دینے والا ہوں اور سوائے ذات اقدس الہیہ کے کسی ذریعہ سے قوت حاصل نہیں ہو سکتی اور نیز اسی خطبہ میں فرمایا ہے کہ خدا نے مجھے اور میرے اہل بیت کو ایک طینیت سے بنایا ہے اور اس سے سوائے میرے اہل بیت  کے کسی غیر کو پیدا نہیں کیا ہم اول وہ لوگ ہیں کہ جن کہ سب سے پہلے پیدائش ہوئی جب خدا ہمیں پیدا کر چکا تو ہمارے نور سے تاریکی کو روشن کر دیا اور پھر ہر ایک طینیت کو زندہ کر کے فرمایا کہ یہ لوگ  بہترین افراد امت اور حاملان علم اور خازنان اسرار میرے ہیں الخ فقط خاکسار خادم علی

[54]  مطلب کی کمال ہستی

[55]  چنانچہ خطبہ یوم غدیر میں حضور علیہ الصلواۃ و السلام فرماتے ہیں (ترجمہ) میں ہی آغاز کرنے والا ہوں اور میں ہی انتہا پر پہچا دینے والا ہوں۔ بعد از آں فرماتے ہیں کہ (آنحضرت و البیت) ہم اول وہ لوگ ہیں کہ جن کہ سب سے پہلے خلقت ہوئی جب خدا ہمیں پیدا کر چکا تو ہمارے نور سے تاریکہ کو روشن کر دیا۔ خاکسار خادم علی۔

[56]  تفصیل کے لئے عبقات الانوار حدیث کی جلد دیکھو فقط

[57]  یہ ترجمہ جناب مصنف مد ظلہ نے نہیں کیا خاکسار نے کیا ہے اگر کوئی غلطی ہو تو ناظرین سے سوائے اصلاح امید عفو بھی ہے فقط خاکسار خادم علی

[58]  یعنی سلسلہ یا قوس صعودی دیکھو حاشیہ اول بر دلیل ہذا فقط خاکسار خادم علی

[59]  پیچھے کسی حاشیہ میں بہ تفسیر آیہ اطیعوا اللہ منکم  کے معانی  پر نظر کی گئی ہے لہذا اس خیال سے کہ شاید کسی کو عبارت موجودہ کے ملاحظہ سے اشتباہ اختلاف نہ ہو یہ جتلا دینا ضروری ہے کہ اس جگہ بھی اولی الامر منکم ہے نہ کہ بشر منکم جس کے معنی ہیں کہ ایسا اولی الامر جو باعتبار صورت نوع الانسان کی تخت میں داخل ہو۔ فقط خاکسار خادم علی۔

[60]  یہ ترجمہ مصنف دام ظلہ نے نہیں کیا خاکسار نے کیا ہے اس لئے اگر کوئی غلطی ہو تو ما سوائے اصطلاح کے امید عفو ہے فقط خاکسار خادم علی

[61]  قولہ تعالی لہ اسلم من فی السماوات و الارض  طوعا  و کرھا ترجعون ( سورہ آل عمران ) منہ۔

[62]  یعنی الوہیت و بشریت فقط خاکسار خادم علی۔

[63]  یہ قول دلالت کرتا ہے کہ آنحضرت کے عقل اول ہونے پر کہ کل موجودات ما بعد اسی واسطے سے صادر ہوئے ہیں فقط خاکسار خادم علی۔

[64]  خلاصہ مطالب عبارت عربی جو خطوط وعدانی میں ہے خاکسار نے کیا ہے ملا محسن فیض کا نہیں ہے فقط خاکسار خادم علی

[65]  یعنی جو چھ کہ اس عالم کون و فساد میں واقع ہے وہ سب کچھ نظام معقول میں بھی موجود ہے اور یہ سب کچھ اسی کے مطابق ہو رہا ہے اور آدمی آسمانی سے مطلب انسان کامل ہے جو رب النوع ہے کہ وہ من حیث المرتبہ علوی ہے اگر چہ من حیث المحل ظہور مادی میں ہے فقط خاکسار خادم علی

[66]  یہ بعینہ وہی بیان ہے جو ادلہ شش گانہ کے اختتام پر ایک سوال کے جواب میں لکھا گیا ہے فقط خاکسار خادم علی۔

[67]  مصنف دام ظلہ نے حل حدیث طینیت میں خاکسار  کے سوال پر ایک رسالہ لکھا ہے جس میں اس مسئلہ کو برہان عقلیہ کیساتھ بسط سے  ثابت کیا ہے کہ ہستی چونکہ جانب باری تعہ سے صادر ہوئی ہے اور وہ خیر محض ہے پس واجب ہے کہ ہستی بھی خیر محض ہو پس وجود خیر ہے اور شر خیر کے بالمقابل ہے اس لئے وہ عدم ہے یعنی عدم شر ہے مثلا ایک نفس زکی کا موجود ہونا خیر تھا ا۔ اسکو بکر نے تلوار سے ہلاک کر ڈالا ۔  چونکہ تلوار ایک وجودی شے ہے۔ اس لئے تلوار خیر ہے ۔ بکر کاز و ر بازو جس سے اس نے تلوار کو حرکت دی ایک ہمت  شے ہونے کے باعث خیر ہے تلوار کا یہ فعل کہ وہ گلے کو جدا کرے چونکہ اس کا ایک کمال ہے جو موجود ہے اس لئے خیر ہے مگر اس نفس زکی کا نیست ہو جانا شر ہے اور چونکہ اسکا نیست ہونا بکر  کے تلوار چلانے کا لازمہ ہے اس لئے بکر کے تلوار چلانے کو بھی شر کہا جاتا ہے پس شر لازمہ ماہیت ہے اور لوازم ماہیات مجعول نہیں ہوتے پس شر چونکہ عدم ہے اور لازمہ ماہیات ہے اس لئے مخلوق نہیں ہے اور چونکہ ہر شے اپنے کمال    وجود کی طالب ہے اس لئے وہ اپنے عدم سے نافر ہے۔ خاکسار خادم  علی

[68]  مثلا اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ زمین و آسمان کی کل اشیاء میری تسبیح کرتی ہیں ۔ عرفاءکے نزدیک ہر ایک چیز حقیقتا اس کی تسبیح و تقدیس کرتی ہے اور جس کو بارہا انبیاء اور ائمہ نے سامعین کے نفوس کو اپنی قوت قدسیہ سے ترقی دیکر سنا بھی دیا ہے اور تسبیح و تقدیس بغیر حیات کے ہو نہیں سکتی نہ کہ جیسا کہ بعض کہتے ہیں کہ چونکہ کل اشیا علت اثبات واجب ہیں اس لئے یہ کہا گیا ہے کہ گویا وہ تسبیح الہی کرتی ہیں۔ فقط خاکسار خادم علی

[69]  قولہ یسئلونک عن الروح قل الروح من امر ربی و قولہ الله الذی خلق سبع السماوات  ومن الارض مثلھن ینزل الامر بینھن لتعلمو ان الله علی کل شی قدیر و ان الله قداحا بکل شیء علما و قولہ الذین آمنوا و لم یلبسو ایمانھم بظلم اولئک لھم الامر و ھم مھتدون ۔ خاکسار خادم علی۔

[70]  یعنی بحسب صورۃ ۱۲ خادم علی

[71]  یعنی بحسب مرتبہ ۱۲ خادم علی

[72]  ما تری فی خلق الرحمن من تفاوت۔ فقط کاکسار خادم علی۔

[73]  یہ ترجمہ مصنف دام ظلہ نے نہیں کیا خاکسار نے کیا ہے ۔ اگر کسی جگہ غلطی ہو تو ناظرین اصلاح اور عفو فرمائیں ۔ خاکسار خادم علی۔

[74]  یہ ترجمہ خاکسار نے کیا ہے اگر غلطی ہو تو ناظرین درگذر کریں اور اصلاح فرمائیں ۔ خاکسار خادم علی

[75]  دل سے مراد اس جگھ وہ صنوبری شکل کا مضغہ گوشت نہیں ہے جو سینہ کی بائیں جانب واقع ہے بلکہ دل سے مراد نفس ناطقہ ہے ۔

[76]  و اشرقت الارض بنور بھا (قرآں شریف)

[77]  مرتبہ عقلانی میں  فقط خادم علی

[78]  چنانچہ ابن بابویہ نے معتبر سندوں سے یحی بن ابو القاسم سے روایت کی ہے کہ جناب صادق عہ آیہ مذکورہ کے بیان میں فرمایا و الغیب ھو الحجۃ و شاھد ذالک قولہ انما الغیب للہ فانتظروا انی معکم من المنتظرین یعنی غیب سے مراد حجۃ اللہ الغائب ہے اور اسکی شاہد دوسری آیت ہے کہ انما الغیب للہ الخ اور نیز جابر انصاری سے ایک حدیث سرور کائنات صہ سےاسی مطلب میں روایت کی ہے کہ یومنون بالغیب سے وہ آدمی مراد ہیں جو غیبت امام پر ایمان رکھتے ہیں۔ خاکسار خادم علی

[79]  یعنی ا س  اصلی مرتبہ عقلی مشاہدہ میں نہیں آ سکتا۔

[80]  قصہ حضرت لوط بھی اسرار پر شاہد ہے۔

فائدہ : امامیہ میں سے تو کسی کو اس سے اختلاف نہیں ہے کہ جناب امام صاحب الزمان حضرت امام حسن عسکری کے بیٹے ہیں اور وہ جناب پیدا ہو چکے ہوئے ہیں۔ لیکن بامر خدا ہماری نظروں سے الی ماشاء اللہ غائب ہو گئے ہوئے ہیں۔ لیکن اہل سنت کے علمائے کرام سے بھی کئی حضرات آنجناب کی ولادت کے ( اور غیب) کے قائل ہیں۔ چنانچہ ان میں سے بعض کے اسماء گرامی یہ ہیں ۱۔ محمد قرشی کتاب مطالب السؤال  ۲۔ محمد بن یوسف  گنجی شافعی کتاب البیان اور انہوں نے اسی مطلب میں چوبیس باب لکھے ہیں۔ ۳۔ شمس الدین حنفی سبط ابن جوزی ۴۔ علی صباغ مالکی کتاب فصول المہمہ ۵۔ عبد اللہ حشاب کتاب تاریخ موالید ۶۔امام عبد الوہاب  شعرانی کتاب بواقیت وجوادہ  ۷۔ شیخ حسن عراقی یہ زیارت کے بھی مدعی ہیں ۸۔ سید علی خواص کتاب بواقع و لواقیت یہ مدعی زیارت بھی ہیں ۹۔ ملا جامی کتاب شواہد النبوہ یہ آپ کی ولادت کو مثل امامیہ بہ تفصیل بیان فرماتے ہیں ۱۰۔ شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کتاب فتوحات مدعی زیارت بھی ہیں ۱۱۔ خواجہ پارسا کتاب فصل الخطاب ۱۲۔ جمال الدین محدث کتاب روضۃ الاحباب ۱۳۔ عبد الرحمن صوفی کتاب مراۃ الاسرار ۱۴۔ علی اکبرمودودی کتاب مکاشفات بر حواشی نفجات الانس ۱۵۔ احمد بلاذری انہوں نے خود آنجناب سے ایک حدیث بھی روایت کی ہے اور اس حدیث کو شاہ ولی اللہ نے رسالہ نوادر میں اور شمس بن جزری نے مسلسلات شیخ محمد بن عقلہ مکی سے نقل کر کے تسلیم کیا ہے ۱۶۔ شہاب الدین دولت آبادی صاحب تفسیر مواج کتاب ہدایۃ السعدا۔ آن حضرت سنہ ۲۵۵ میں پیدا  ہوئے اور بعد از وفات جناب اما م حسن  عہ جو آپ کے والد تھے سر دا بہ سر من رائے میں غائب ہو گئے جناب کا قیام گاہ خدا کو معلوم ہے قریبا ۷۴ سال تک آپ کا کوئی نہ کوئی سفیر ہوتا تھا ۔ جو لوگوں کے معروضات خدمت بابرکت میں پہنچا کر جواب لا دیتا تھا ۔ اور لوگ سفرا کے کئی قسم کے امتحان کر کے اور کرامات دیکھ کر تصدیق کرتے تھے۔ اس زمانہ میں بہت اخیار کو خدمت امام عہ میں شرف حضور حاصل ہوا۔ اس غیبات کو غیبت صغراے کہتے ہیں بعد اس کے جناب نے اپنا کوئی سفیر مقرر نہ فرمایا اور غیبت کبری  شروع ہوئی جو اب تک ہے آنجناب  سے بکثرت احادیث روایت کی گئی ہیں اور بہت سے معجزات مذکور ہیں جس کا جی چاہے تخم (نجم) الثاقب اور بحار الانوار میں دیکھ لے۔

طول عمر میں تعجب کرنا جہالت ہے ، کیونکہ اس میں کوئی محال لازم نہیں آتا ، بلکہ آپ سے پہلے بھی کئی اشقیا و اتقیا کی عمریں طولانی مذکور و مسلم ہیں۔ مثلا حضرات نوح و شعیب ، لقمان علیہم السلام اور عاد و عوج کی اور اشقیا اتقیا  سے کئی ایک قیامت تک زندہ رہیں گے ۔ حضرات خضر و الیاس و ادریس و عیسی علیہم السلام  اور ابلیس و دجال۔

پہلے انبیاء کو بھی  ایسی غیبت واقع ہو چکی ہے مثلا حضرت ادریس و صالح و ابراہیم و یوسف و موسی و سلیمان و آصف و دانیال و عزیر کو اور خود جناب سرور کائنات محمد مصطفی صہ بہت مدت تک غار و شعب ابوطالب و طائف میں پوشیدہ رہے اور غیبت جناب امام ہمام (زمان) میں خدا تعالی کی کچھ مصلحت  ہے جو حضرت خضر کے کشتی میں سوراخ کرنے بچےکو  مار ڈالنے اور دیوار تعمیر کر دینے کی مصلحت کی طرح ظاہر نہیں ہے۔ فقط منہ

[81]  قولہ تعالی ھل ینظرون الا الساعۃ ان اتیتھم و ھم لا یشعرون و قولہ تعالی ھل ینظرون الا الساعۃ ان تاتیھم بغتۃ۔

غیبت امام پر ایمان رکھنے سے عقائد صحیحہ مدعیان کذاب کے تصرف و تحریف سے محفوظ رہتے ہیں اور یہ امر وجود امام حق کے باعث سے ہے ۔ فقط ۱۲ خاکسار خادم علی